اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مومنہ اقبال کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل، ایڈٹ شدہ یا پھر حقیقت؟

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے شوہر حمزہ حبیب کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کی برائیڈل میک اوور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، جس کے بعد صارفین کے درمیان نئی بحث نے جنم لے لیا، ویڈیو کے حوالے سے بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف صارفین نے اس پر ملا جلا ردعمل دیا، کئی افراد نے اس معاملے کو اداکارہ کا ذاتی انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کی نجی زندگی کے فیصلوں کو غیر ضروری تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ سگریٹ نوشی کسی خاتون کے کردار کا معیار نہیں، البتہ اس کے صحت پر منفی اثرات ضرور مرتب ہو سکتے ہیں، دیگر صارفین نے بھی اس معاملے کو ذاتی آزادی اور انفرادی انتخاب سے جوڑا۔

کچھ افراد کا کہنا تھا کہ مرد بھی سگریٹ نوشی کرتے ہیں اور یہ ان کی ذاتی پسند ہوتی ہے، اس لیے خواتین کے معاملے میں بھی دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، ایک اور صارف نے لکھا کہ ہمیں اپنی زندگیوں پر توجہ دینی چاہیے، کسی کی نجی عادات پر غیر ضروری بحث مناسب نہیں۔

دوسری جانب متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کی صداقت پر سوالات اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ممکنہ طور پر اے آئی سے تیار کردہ یا ایڈٹ شدہ ویڈیو ہو سکتی ہے، بعض افراد کا کہنا تھا کہ جس چیز کو سگریٹ قرار دیا جا رہا ہے وہ درحقیقت میک اپ کے دوران استعمال ہونے والا برش یا کوئی اور کاسمیٹک ٹول ہو سکتا ہے۔

تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ مومنہ اقبال کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے