اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میری ماں نے میری شادی مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا: ندا یاسر

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(ویب ڈیسک)معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی 20 سالہ کامیاب ازدواجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کی دانشمندانہ سوچ نے ان کی شادی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنے شو میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ شادی کے ابتدائی برسوں میں کافی جذباتی اور جلد ردِعمل دینے والی تھی، جب بھی یاسر یا سسرال سے متعلق کوئی مسئلہ پیش آتا، میں فوراً اپنی والدہ کے پاس جا کر رونا دھونا شروع کر دیتی تھی۔

ندا یاسر نے بتایا کہ میری والدہ بہت سمجھدار تھیں، وہ میری باتیں خاموشی سے سن لیتی تھیں لیکن کبھی میرے آنسوؤں یا شکایتوں کو بنیاد بنا کر میرے شوہر کے خلاف رائے قائم نہیں کرتیں، وہ جانتی تھیں کہ غصے میں انسان بہت کچھ کہہ دیتا ہے لیکن چند دن بعد میاں بیوی کے درمیان صلح بھی ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے بیٹی تو اپنے شوہر سے دوبارہ نارمل ہو جاتی ہے لیکن اگر والدین دانشمندی کا مظاہرہ نہ کریں تو ان کے دل میں داماد کے لیے منفی جذبات باقی رہ سکتے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے