اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جوا ایپ پروموشن کیس: عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(لاہور نیوز) سیشن کورٹ لاہور میں جوا ایپ کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔

ایڈیشنل سیشن جج کے تربیتی پروگرام پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک انہیں ریلیف برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

عروب جتوئی عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عروب جتوئی کے خلاف مبینہ طور پر جوا ایپ کی پروموشن کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس پر قانونی کارروائی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے