اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ہونہار سکالرشپ پروگرام کیلئے 33 ارب 25 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں وزیراعلیٰ ہونہار سکالرشپ پروگرام کیلئے 33 ارب 25 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے ذہین اور مستحق طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیمی معاونت اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے شروع کیا گیا ہے، جس کیلئے رواں مالی سال میں ریکارڈ فنڈز تجویز کیے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، اوکاڑہ، ساہیوال سمیت صوبے کے متعدد اضلاع کے طلبہ اس سکالرشپ پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ حکومت نے ہونہار سکالرشپ پروگرام کو وزیراعلیٰ کے اہم فلاحی منصوبوں میں شامل کرتے ہوئے اسے نوجوانوں کی تعلیمی ترقی کیلئے ایک اہم اقدام قرار دیا ہے۔

حکام کے مطابق پروگرام کا مقصد مالی مشکلات کے باعث اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ جانے والے باصلاحیت طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کرنا اور صوبے میں انسانی وسائل کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے