اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سمر کیمپس لگانے کی اجازت

01 Jun 2026
01 Jun 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سمر کیمپس لگانے کی اجازت دے دی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق سمر کیمپس یکم جون سے 30 جون تک جاری رہیں گے، سمر کیمپس صرف پیر سے جمعرات تک صبح 7 بجے سے 10 بجے تک لگائے جا سکیں گے جبکہ جمعہ کے روز سمر کیمپ بند رہیں گے۔

حکام کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ تمام کلاسز کے طلبہ سمر کیمپس میں شرکت کر سکیں گے تاہم شرکت لازمی نہیں ہو گی اور والدین کی اجازت ضروری قرار دی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم  نے واضح کیا ہے کہ نجی سکول سمر کیمپ کے نام پر اضافی فیس وصول نہیں کر سکیں گے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرگرمیاں کلاس رومز اور ان ڈور ماحول میں کرائی جائیں جبکہ سکول انتظامیہ ٹھنڈے پانی، صفائی، پنکھوں اور بجلی کے بیک اپ کی فراہمی یقینی بنائے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ سمر کیمپس میں شریک طلبہ کیلئے یونیفارم لازمی نہیں ہو گی اور موسم کے مطابق لباس پہننے کی اجازت دی جائے گی، محکمہ سکول ایجوکیشن  نے خبردار کیا ہے کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے