اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب : 9 تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینز کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

23 May 2026
23 May 2026

(ویب ڈیسک) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے کے 9 تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینز کی تعیناتی کیلئے اہم پیشرفت کرتے ہوئے سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نو تعلیمی بورڈز کیلئے 18 امیدواروں کے نام بھجوائے گئے ہیں جبکہ ہر بورڈ کیلئے 2، 2 امیدواروں پر مشتمل پینل تیار کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی سکروٹنی کے بعد 254 امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے گئے، جس کے بعد شارٹ لسٹ امیدواروں کے نام منظوری کیلئے بھجوائے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کیلئے لاہور سے باہر کے امیدواروں کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی کیڈر کے افسران اور اساتذہ کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

حتمی تعیناتیاں وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد عمل میں آئیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برس سے لاہور سمیت مختلف تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین تعینات نہیں، تاہم نئی تقرریوں سے انتظامی امور میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے