اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب بھر میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

22 May 2026
22 May 2026

(لاہور نیوز) غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی تعداد 1349 تک پہنچ گئی جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 748 سکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس سلسلے میں متعلقہ سکولوں کے خلاف کارروائی کیلئے رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سکولوں کو سیل کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا، یہ اجلاس عیدالاضحیٰ کے بعد نادر ہال میں منعقد ہونے کا امکان ہے، جہاں غیر رجسٹرڈ سکولوں کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق پہلے مرحلے میں متعلقہ سکولوں کو رجسٹریشن مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے اداروں کو تین ماہ کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنی رجسٹریشن مکمل کرا سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ مدت کے اندر سکول رجسٹریشن نہ کروا سکے تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متعلقہ اداروں کو سیل کر دیا جائے گا۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی نظام کو منظم بنانا، غیر قانونی تعلیمی اداروں کی نشاندہی کرنا اور طلبہ کو معیاری و محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

حکام  نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے