01 Jun 2026
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 کے امیدواروں کو رولنمبر سلپس جاری کر دی گئیں۔
ترجمان لاہور بورڈ طاہر جاوید کا کہنا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ ترانوے ہزار امیدوار امتحان دیں گے تاہم انٹر پارٹ ون کے امتحان کا آغاز 15 جون سے ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرائیوٹ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے رولنمبر سلپ ڈاون لوڈ کر سکیں گے جبکہ ریگولر امیدوار اپنے ادارے سے رولنمبر سلپ حاصل کریں گے۔
