اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور میں امتحانی مراکز پر سخت نگرانی، نقل کے خلاف زیرو ٹالرنس

23 May 2026
23 May 2026

(ویب ڈیسک) لاہور میں جاری امتحانات کے دوران شفافیت برقرار رکھنے اور امیدواروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز کی ہدایت پر امتحانی مراکز کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور حافظ کریم داد چغتائی نے مختلف کالجز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نےفارمین کرسچن کالج اور پنجاب کالج میں امتحانی عمل کا معائنہ کرتے ہوئے امتحانی ہالز میں طلبہ کی حاضری، سٹنگ پلان اور نگران عملے کی ذمہ داریوں کو چیک کیا۔

دورے کے دوران امتحانی سپروائزرز کی کارکردگی اور ڈیوٹیوں کی بھی نگرانی کی گئی، جبکہ نقل کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ امتحانات میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نقل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا۔

شدید گرمی کے پیش نظر اے ڈی سی آر لاہور نے امتحانی مراکز میں امیدواروں کیلئے ٹھنڈے پینے کے پانی کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ اس کے ساتھ ساتھ مراکز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی برقرار رکھنے اور طلبہ کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

حافظ کریم داد چغتائی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ امتحانی ماحول پرامن اور شفاف رہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق امتحانی مراکز کی نگرانی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جبکہ امتحانی عملے کی ڈیوٹیوں پر بھی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی قسم کی غفلت یا بے ضابطگی کی گنجائش نہ رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے