اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایران امریکہ جنگ: پاکستان کی خلیجی ممالک کیلئے برآمدات بری طرح متاثر

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(ویب ڈیسک) ایران اور امریکہ جنگ کی وجہ سے جہاں پوری دنیا پر اثرات پڑے ہیں وہیں پاکستان بھی براہِ راست متاثر ہوا ہے۔

 

پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی اشیاء کی برآمدات بری طرح متاثر ہوئی ہیں، جی سی سی(خلیجی ) ممالک کو پاکستان کی ایکسپورٹس میں 70 فیصد تک کمی آئی ہے۔

دنیا نیوز کو دستیاب وزارتِ تجارت کی دستاویزات کے مطابق مارچ اور اپریل میں پاکستان کی جانب سے ہونے والی ایکسپورٹس میں نمایاں کمی آئی ہے، صرف مارچ میں پاکستان کی جی سی سی ممالک کو ایکسپورٹس میں 70 فیصد تک کمی آئی۔

مارچ 2025 میں پاکستان کی جی سی سی ممالک کو ایکسپورٹس 31 کروڑ 51 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد تھیں جو مارچ 2026 میں کم ہو کر 9 کروڑ 54 لاکھ ڈالر تک آ گئیں۔

اسی طرح اپریل میں جی سی سی ممالک کو پاکستان کی ایکسپورٹس میں 23 فیصد سے زائد کمی آئی، اپریل 2025 میں پاکستان سے جی سی سی ممالک کیلئے ایکسپورٹس 20 کروڑ ڈالر تھیں جو اپریل 2026 میں کم ہو کر 15 کروڑ 24 لاکھ ڈالر رہ گئیں، ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، عمان، کویت اور قطر شامل ہیں۔

مارچ میں سب سے زیادہ کمی متحدہ عرب امارات کو ہونے والی ایکسپورٹس میں دیکھی گئی جو 74 فیصد تک گر گئیں، اسی طرح مارچ میں سعودی عرب کو ایکسپورٹس میں 56 فیصد، قطر کو 64 فیصد اور عمان کو 85 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا، کویت کو مارچ میں پاکستان کی جانب سے ایکسپورٹس میں 21 فیصد جبکہ بحرین کو 85 فیصد کمی ہوئی۔

وزارتِ تجارت کے مطابق ایران اور امریکہ جنگ کی وجہ سے سمندری اور ہوائی راستے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹیشن لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے، متحدہ عرب امارات سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے کیونکہ اس کے لاجسٹکس نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے اور پاکستان جی سی سی ممالک کے ساتھ اپنی 80 فیصد تجارت امارات کی جبل علی پورٹ کے ذریعے کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے