اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کنزہ ہاشمی کو سکیورٹی خطرات کا سامنا

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے ایک نہیں بلکہ متعدد خطرناک سٹاکرز کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد میرے لیے دوسروں پر اعتماد کرنا مشکل ہو گیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ بیرونِ ملک موجود ایک شخص میرا جنونی مداح تھا، جس نے میرے گھر کے ملازمین کو پیسے دے کر اپنے ساتھ ملا لیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا ہے کہ میرے گھر کا عملہ 7 سال سے میرے ساتھ کام کر رہا تھا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ میرے گھر کی نجی تصاویر، ذاتی اشیاء اور یہاں تک کہ میری ادویات کی تصاویر بھی خفیہ طور پر اس شخص کو بھیج رہے تھے۔
کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ جب مجھے اس حقیقت کا علم ہوا تو میں شدید صدمے میں چلی گئی اور اس واقعے کے بعد لوگوں پر اعتماد کرنا میرے لیے بہت مشکل ہو گیا۔

اداکارہ نے ایک اور خوفناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دوسرا سٹاکر میرے ڈرامے کے سیٹ تک پہنچ گیا تھا، یہی شخص بعد میں میرے گھر بھی آ پہنچا، تاہم اپارٹمنٹ نمبر معلوم نہ ہونے کی وجہ سے وہ مجھ تک رسائی حاصل نہ کر سکا۔

کنزہ کے مطابق مجھے اس شخص سے جان چھڑانے کے لیے سیٹ پر موجود عملے کی مدد لینا پڑی، ایسے حالات انتہائی پریشان کن ہوتے ہیں کیونکہ متاثرہ شخص اکثر خود کو بے بس محسوس کرتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مشہور شخصیات کو اس قسم کے رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن کئی مرتبہ ایسے معاملات میں باقاعدہ شکایت درج کروانا یا قانونی کارروائی کرنا بھی آسان نہیں ہوتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے