اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 324.17 قیمت فروخت : 324.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.46 قیمت فروخت : 375.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.92 قیمت فروخت : 200.28
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.55 قیمت فروخت : 201.92
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473800 دس گرام : 406200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434314 دس گرام : 372347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7857 دس گرام : 6744
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سینما انڈسٹری کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

01 Jun 2026
01 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلموں کا بننا بہت ضروری ہے تاہم سینما انڈسٹری کی بحالی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا فلموں کے ذریعے ملکی مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکتا ہے، فلم دیکھنے کی بہت شوقین ہوں لیکن وقت بہت کم ملتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سینما انڈسٹری کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہیں، نوجوان نسل کو ٹچ سکرین سے نکال کر سینما کی طرف لائیں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے ڈرامے پوری دنیا میں مقبول ہیں، ہمیں اچھے ڈراموں کی طرح اچھی فلمیں بھی بنانا ہوں گی، فلم سٹی کے اندر تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہدایت کار فلمی دنیا میں نئی سوچ لے کر آئیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے فلم انڈسٹری کو نئی سمت دی ہے، پنکی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان ہوگیا، اچھا ٹاپک تھا اس پر فلم بنتی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے