اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعلیٰ کے حکم پر پنجاب میں آلودگی پھیلانے فیکٹریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰٗ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف گرینڈ آپر یشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات چنیوٹ ٹیم کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی چمڑا فیکٹری کے خلاف میں بڑی کارروائی کر کے رہائشی آبادی میں قائم غیر قانونی چمڑا سازی کی فیکٹری گرا دی گئی جب کہ رہائشی علاقے میں قائم کھالوں کا گودام بھی مسمار کر دیا گیا ۔

حکام کا کہنا تھا کہ گودام میں جانوروں کی کھالوں کی پروسیسنگ اور چمڑا سازی کا کام جاری تھا، تعفن، بدبو اور انسانی صحت کےلئے مضر ماحول کے باعث شہری شدید تکلیف میں مبتلا تھے۔

دوسری جانب محکمہ ماحولیات کی ٹیم  نے اہل علاقہ کی شکایات پر کارروائی کی جب کہ اہل علاقہ کا وزیراعلی  نے شکریہ ادا کیا۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے بچے، بڑے اور خواتین اذیت اور بیماریوں کا شکار ہو رہے تھے، مریم نواز کی ای پی اے چنیوٹ کی ٹیم کو شاباش دی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

علاوہ ازیں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگریب کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقوں میں انڈسٹریل کام کی اجازت نہیں ہے، چمڑا ساز ،سلاٹر ہاوسز ،ٹینریز، پلاسٹک کا ا ستعمال کوڑا جلانے فصلوں کی باقیات آگ لگانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سالوں میں حکومت پنجاب کے اقدامات کی بدولت ایئر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے