اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں سال پولیس فورس کی ویلفیئر پر 97 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے اپنے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کیلئے جاری اقدامات کے تحت رواں سال مختلف ویلفیئر پروگراموں پر 97 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایجوکیشنل سکالرشپس کی مد میں 30 کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد جاری کئے گئے، اسی طرح پولیس اہلکاروں کی بیٹیوں کی شادی کیلئے ویڈنگ گفٹ پروگرام کے تحت 26 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔

ترجمان  نے بتایا کہ علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کیلئے 14 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی، جبکہ ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں پولیس ملازمین کو 13 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد ادا کئے گئے۔

مزید برآں، پولیس ملازمین کے اہلخانہ کو گزارا الاؤنس کی مد میں 8 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد فنڈز فراہم کئے گئے، جبکہ تدفین اخراجات کیلئے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے جاری کئے گئے، فوری مالی امداد کی مد میں بھی 68 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد رقم مستحق اہلکاروں کو دی گئی۔

آئی جی پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ اور دیگر ویلفیئر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن کے ذریعے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی مشکلات کے ازالے اور فلاحی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے