اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال میں 50 ہزار ای بائیکس، 5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے آئندہ مالی سال میں 50 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار الیکٹرک ٹیکسیاں بلاسود فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس اور ای ٹیکسیوں کی بلاسود فراہمی کی تجویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کے مطابق ای ٹیکسی سکیم کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط اور بلاسود فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ رجسٹریشن سمیت مختلف مراعات بھی دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اس سکیم کی مزید تفصیلات اور اہلیت کے معیار آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے