اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

داتا دربار توسیعی منصوبہ: جولائی 2026 تک 70 فیصد حصہ زائرین کیلئے کھولنے کا ہدف

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(لاہور نیوز) داتا دربار کی توسیع اور میگا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے مزارِ اقدس حضرت داتا گنج بخشؒ اور جاری تعمیراتی کاموں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران متعلقہ حکام  نے ڈپٹی کمشنر کو تعمیراتی منصوبے کی پیش رفت اور زائرین کیلئے کئے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

حکام کے مطابق داتا دربار توسیعی منصوبے کے تحت جولائی 2026 تک دربار کا 70 فیصد حصہ زائرین کیلئے کھولنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تعمیراتی کام کے دوران محدود رسائی کے باوجود زائرین کی سہولت اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور  نے ہدایت کی کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران حفاظتی پروٹوکولز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ورکرز، زائرین اور شہریوں کی سلامتی کو ہر صورت مقدم رکھا جا سکے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز  نے کہا کہ داتا دربار لاہور ایک اہم روحانی مرکز اور ہماری ثقافتی شناخت کا حصہ ہے، اس لئے منصوبے کی بروقت تکمیل اور زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں  نے زائرین کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود رسائی کے باوجود عوام کا مثبت رویہ قابلِ تحسین ہے، جبکہ تمام متعلقہ ادارے زائرین کی سہولت اور حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے