اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت متعدد شہروں میں بارش سے کئی فیڈرز ٹرپ، درخت، سائن بورڈ گر گئے

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(لاہور نیوز) لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں راتے گئے موسلادھار بارش ہوئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، ٹھوکرنیازبیگ، چوہنگ، مسلم ٹاؤن، گلبرگ، مسلم ٹاؤن، اچھرہ، چوبرجی اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

راولپنڈی میں درخت، سائن بورڈ اور بجلی کے پول گر گئے، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، انڈر پاس پانی میں ڈوب گیا، گلیاں اور محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

مریدکے، ڈسکہ، اٹک اور گردونواح میں بھی بادل جم کر برسے، پشاور اور نوشہرہ میں موسلادھاربارش ہوئی، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، ایبٹ آباد اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

نواب شاہ، سکھراور میرپور ماتھیلو میں موسلا دھار بارش ہوئی، جہلم ویلی آزاد کشمیر میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، سبی کے قریبی گاؤں گلو شہر میں بھی ژالہ باری ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 5 جون تک وقفے وقفے سے بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے