اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

داتا دربار میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں، سابق افسران کے خلاف کارروائی

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز) محکمہ اوقاف کے زیر انتظام داتا دربار میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور عطیات میں خردبرد کے معاملے پر ذمہ دار افسران کیخلاف محکمانہ کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اوقاف بورڈ اور وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین کی ہدایت پر پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بدعنوانی سے متعلق ریونیو کی مد میں 2 کروڑ روپے سے زائد ریکوری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

محکمانہ کارروائی کے تحت سابق ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شیخ جمیل احمد کو ان کے مستقل عہدے سے 5 سال کیلئے تنزلی کی سزا دی گئی جبکہ ان کی گزشتہ 5 سالہ سروس بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ انہیں 92 لاکھ روپے کی ذاتی مالیاتی ریکوری کا بھی سامنا کرنا ہو گا۔

سابق منیجر داتا دربار طاہر مقصود کو سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جبکہ ان پر ایک کروڑ 13 لاکھ روپے کی ریکوری عائد کی گئی ہے، اسی طرح سابق سٹینوگرافر ایڈمنسٹریٹر آفس ثاقب نسیم کی 4 سالہ سروس ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ اوقاف کے مطابق مالی بے ضابطگیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا عمل قانون کے مطابق جاری رہے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے