اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رات گئے بارش کے بعد موسم خوشگوار، آج مزید بارش کا امکان

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بادل برسنے اور آندھی آنے کے بعد شہریوں نے گرمی کی شدت سے کچھ حد تک سکھ کا سانس لیا ہے۔

آج صبح کے وقت آسمان پر بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث موسم معتدل اور خوشگوارمحسوس کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق بارش کے باعث موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

شہریوں نے بارش کے بعد موسم میں آنے والی تبدیلی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جس سے گرمی کی شدت میں مزید کمی آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے