اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لوکل روڈ پروگرام، شاہراہوں کی کوالٹی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں لوکل روڈ پروگرام کے تحت تعمیر اور تکمیل پانے والی شاہراہوں کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے مؤثر اقدامات کا آغاز کر دیا۔

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شاہراہوں کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات راجہ جہانگیر انور، اسپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹریز اور چیف انجینئرز  نے شرکت کی، جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز (ایس ایز) اور ایگزیکٹو انجینئرز (ایکسینز) نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو لوکل روڈ پروگرام کے تحت مکمل ہونے والی اور زیر تعمیر شاہراہوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر پروگرام کے تمام منصوبوں کو جون کے دوران مکمل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

ملک صہیب احمد بھرتھ  نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں لوکل روڈ پروگرام کے تحت مکمل ہونے والی اور زیر تعمیر تمام شاہراہوں کے معیار اور کوالٹی کا جامع جائزہ لیا جائے، چیف انجینئرز، ایس ایز اور ایکسینز دفاتر تک محدود رہنے کے بجائے فیلڈ میں موجود رہیں اور منصوبوں کی خود نگرانی کریں۔

صوبائی وزیر  نے مزید ہدایت کی کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ہیڈ آفس سے افسران اور خصوصی ٹیمیں مختلف منصوبوں کا معائنہ کر کے کوالٹی رپورٹس مرتب کریں، جبکہ منصوبوں کی تھرڈ پارٹی چیکنگ بھی کروائی جائے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ناقص میٹریل کے استعمال یا تعمیراتی معیار میں کسی بھی قسم کی خرابی کی نشاندہی ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے تمام ایس ایز کو اپنی اپنی ڈویژنز میں لوکل روڈ پروگرام کے منصوبوں کی کوالٹی چیک کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر  نے فیلڈ افسران کو منصوبوں سے متعلق ڈیش بورڈ بروقت اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہائی ویز تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل شفافیت کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچائے۔

ملک صہیب احمد بھرتھ  نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے