02 Jun 2026
(لاہور نیوز) راوی روڈ اور شادباغ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں راشد، عرفان اور حمزہ ریاض شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک کلو 320 گرام چرس اور ایک کلو 60 گرام آئس برآمد کی گئی۔ برآمد ہونے والی منشیات کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاہم منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
