اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کیمیکل ایکسپو 5 تا 6 جون ایکسپو سینٹر لاہور میں کرنے کا اعلان

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے پاکستان کیمیکل ایکسپو 2026 کے باضابطہ انعقاد کا اعلان کیا ہے جو 5 اور 6 جون 2026 کو لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی۔

لاہور چیمبر میں ایکسپو کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اس کے مقاصد اور اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل، چیئرمین پی سی ایم اے ہارون علی خان اور چیئرمین ایکسپو کمیٹی انس محمود، ابرار احمد نے ایونٹ کے وژن، دائرہ کار اور اہمیت پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 5 ارب امریکی ڈالر تک درآمدی متبادل اور 2 ارب ڈالر سے زائد اضافی برآمدات کی صلاحیت موجود ہے، جو آئندہ پانچ سالوں میں جدید سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور نیپتھا کریکر اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس  جیسے منصوبے لگانے سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ کیمیکل انڈسٹری میں پاکستان کی درآمدی انحصار کو کم کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس شعبے میں مؤثر منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کی جائے تو یہ پائیدار معاشی ترقی کا اہم ستون بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو صرف تجارتی نمائش نہیں بلکہ صنعتی خود انحصاری، جدت اور معاشی ترقی کی ایک تحریک ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے