اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

توانائی بچت مہم، وزیراعظم نے نئے کاروباری اوقات کی منظوری دیدی

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں کاروبار بندش کے نئے اوقات جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ ڈویژن کے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز اب رات 9 بجے بند کئے جائیں گے، جبکہ شادی ہالز، مارکیاں اور دیگر کمرشل تقریبات رات 10 بجے تک جاری رہ سکیں گی۔

اسی طرح ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی فروخت کرنے والی دکانوں کو رات 11 بجے تک بند کرنا لازمی ہو گا۔

حکومت نے بعض شعبوں کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا ہے، میڈیکل سٹورز، آئی ٹی کمپنیاں، تندور، جمز اور فیول سٹیشنز پر نئے اوقات کار کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ حسبِ معمول اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

کابینہ ڈویژن  نے صوبائی حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے