02 Jun 2026
(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے توانائی بچت مہم میں اب سینما گھروں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے اب شہر کے سینما گھروں کو بھی توانائی بچت مہم میں شامل کر لیا گیا ہے، سینماؤں میں رات آخری شو 8 سے 10بجے تک ہوگا، شہر کے تمام سنگل سکرین اورملٹی پلیکس سینمااس کااطلاق کرینگے۔
توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے اس مہم پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت عملدرآمد جاری ہے، یہ اقدام قومی وسائل کے بہتر استعمال اور توانائی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کا حصہ ہے۔
