اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: پنجاب میں 1 لاکھ سے زائد خاندانوں کو قرضے وصول

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کے "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کے تحت صوبے بھر میں ایک لاکھ 1633 بے گھر خاندانوں کے اپنے گھر کے خواب کو حقیقت کا روپ مل گیا ہے، پروگرام کے تحت اب تک 208 ارب روپے سے زائد مالیت کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کو پروگرام کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے سکندر ذیشان نے بتایا کہ ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ 32 ہزار 412 گھر مختلف مراحل میں زیر تعمیر ہیں۔

بریفنگ میں قرضوں کی تقسیم، تعمیر شدہ گھروں اور زیر التوا درخواستوں سے متعلق اعدادوشمار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام کے مطابق مزید 7 ہزار 792 خاندانوں کو بھی جلد بلاسود قرضوں کی رقم جاری کر دی جائے گی۔

وزیر ہاؤسنگ نے شہری اور دیہی علاقوں میں پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال میں مزید ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کے ذریعے ہزاروں خاندان بہتر مستقبل کی بنیاد رکھ چکے ہیں اور کرایہ دار سے مالک مکان بننے کا خواب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کو سستی اور باعزت رہائش کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے