اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 324.17 قیمت فروخت : 324.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.46 قیمت فروخت : 375.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.92 قیمت فروخت : 200.28
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.55 قیمت فروخت : 201.92
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473800 دس گرام : 406200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434314 دس گرام : 372347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7857 دس گرام : 6744
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

9 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں، حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گی

01 Jun 2026
01 Jun 2026

سرکاری کالجوں میں 9 ہزار سے زائد عارضی اساتذہ کی بھرتی کے معاملے پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھرتی پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سے قبل گریجوایٹ کالجوں میں 10 ماہ اور ایسوسی ایٹ کالجوں میں 6 ماہ کے لیے عارضی اساتذہ کی تقرریاں کی جاتی تھیں، تاہم نئی پالیسی کے تحت دونوں کیٹیگریز کے لیے مدتِ ملازمت یکساں رکھی جائے گی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق بھرتیوں کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دیں گی۔ اس سلسلے میں ڈی پی آئی کالجز نے تمام کالج پرنسپلز سے عارضی اساتذہ کی ضرورت اور طلب (ڈیمانڈ) طلب کر لی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کالجوں سے موصول ہونے والی ڈیمانڈ کی بنیاد پر سی ٹی آئیز کی بھرتی کے لیے درکار بجٹ حکومت کو بھجوایا جائے گا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن یکم ستمبر سے عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے آن لائن پورٹل کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے