03 Jun 2026
(لاہور نیوز) پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، جہاں صوبہ بھر میں 8 لاکھ 32 ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 8 لاکھ 32 ہزار کاشتکار مجموعی طور پر 2 ارب 54 کروڑ روپے کے قرضے استعمال کر چکے ہیں۔
گندم کے سیزن کے دوران کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 100 ارب روپے مالیت کے زرعی مداخل خریدے، جبکہ خریف کی فصل کے لیے 90 ارب روپے کی مالی سہولت فراہم کی گئی۔ علاوہ ازیں، 3 لاکھ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے 30 ارب روپے کے زرعی مداخل حاصل کیے۔
اعداد و شمار کے مطابق 5 لاکھ 38 ہزار کاشتکاروں سے 67 ارب روپے وصول کیے جانے تھے، جن میں سے 86 فیصد ریکوری ہو چکی ہے، جبکہ کاشتکار 57 ارب روپے کی اقساط بھی ادا کر چکے ہیں۔
