اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 324.17 قیمت فروخت : 324.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.46 قیمت فروخت : 375.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.92 قیمت فروخت : 200.28
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.55 قیمت فروخت : 201.92
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473800 دس گرام : 406200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434314 دس گرام : 372347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7857 دس گرام : 6744
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں تمام سرکاری دفاتر پیپر لیس کرنے کا فیصلہ، ہدایات جاری

01 Jun 2026
01 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں ای گورننس کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام اضلاع کے سرکاری دفاتر کو مکمل طور پر پیپر لیس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت جاری کی کہ صوبے کے تمام اضلاع کے سرکاری دفاتر کو ای فائلنگ سسٹم “ای فاس” سے منسلک کیا جائے تاکہ سرکاری خط و کتابت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت لایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یکم جولائی سے تمام فیلڈ دفاتر میں سرکاری خط و کتابت صرف ای فاس کے ذریعے ہی کی جائے گی۔

اجلاس میں آئی ٹی اصلاحات کے نفاذ اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ میں نمایاں کارکردگی پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔ حکام نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدامات سرکاری امور میں شفافیت، رفتار اور مؤثر انتظامی نظام کو مزید بہتر بنائیں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں کیے گئے صفائی آپریشن کو بھی سراہا گیا اور اسے ایک کامیاب انتظامی کارروائی قرار دیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدامات پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ای گورننس کے فروغ کی سمت ایک اہم پیش رفت ہیں، جس سے عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے