اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 324.17 قیمت فروخت : 324.75
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.46 قیمت فروخت : 375.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.92 قیمت فروخت : 200.28
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.55 قیمت فروخت : 201.92
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473800 دس گرام : 406200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434314 دس گرام : 372347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7857 دس گرام : 6744
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جنوبی پنجاب میں شجرکاری کا فیصلہ، ڈی جی خان سرکل کیلئے ڈھائی ارب روپے کا منصوبہ تیار

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز) حکومتِ پنجاب نے جنوبی پنجاب میں جنگلات کے فروغ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈی جی خان فاریسٹ سرکل کی خالی جنگلاتی اراضی پر شجرکاری کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں 7 ہزار 249 ایکڑ خالی جنگلاتی زمین پر مرحلہ وار شجرکاری کی تجویز دی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، لیہ اور کوٹ ادو کے علاقوں میں مقامی اقسام کے درخت لگائے جائیں گے جن میں شیشم، کیکر، نیم، بیری اور شہتوت شامل ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ شجرکاری منصوبے سے کاربن ذخیرہ بڑھانے، سموگ اور فضائی آلودگی کم کرنے، درجہ حرارت میں کمی لانے اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔

دریائی جنگلات پر قبضوں کی روک تھام کیلئے خالی اراضی پر فوری شجرکاری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈی جی خان فاریسٹ سرکل پنجاب کے 57 فیصد دریائی جنگلات پر مشتمل ہے، جس کے باعث اس علاقے کو منصوبے میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

منصوبے میں آبپاشی کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی تنصیب کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے