اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پاکستان آسٹریلیا کا آج قذافی سٹیڈیم میں پہلا میچ، 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے پنجاب پولیس نے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

آئی جی پنجاب نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، شائقین کرکٹ اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی آپریشنز تمام سکیورٹی ٹیموں، میچ آفیشلز اور ٹریفک انتظامات کی مسلسل نگرانی یقینی بنائیں۔

پولیس حکام کے مطابق میچ کے دوران ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت 8 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ٹیموں کے روٹس، قیام گاہوں اور قذافی سٹیڈیم کے اطراف حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ میچ کے دوران ڈولفن سکواڈ، پیرو فورس اور ایلیٹ ٹیموں کی پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے، جبکہ سینئر پولیس افسران تمام سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا قبل از وقت مکمل جائزہ لیں۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹیموں کی قیام گاہوں، روٹس اور سٹیڈیم کے گرد و نواح کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ مزید برآں ٹیموں کے روٹس، بلند عمارتوں، سٹیڈیم اور دیگر اہم مقامات پر سنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔

آئی جی پنجاب نے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کرکٹ کو تین درجاتی سکیورٹی چیکنگ کے بعد ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے پولیس اہلکاروں کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی، جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ دورانِ چیکنگ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ میچ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے