اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلا دی گئی، اسپتال منتقل

30 May 2026
30 May 2026

(ویب ڈیسک)پنجاب کے ضلع سمبڑیال میں معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلا دی گئی،جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر عیدالاضحیٰ کے موقع پر تھانہ بیگووالہ کے علاقے موضع کوٹلی کھوکھراں آئے تھے، جہاں مبینہ طور پر سرور چوڑ اور صفدر نے انہیں شربت پلایا، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔

حکیم بابر کو علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق صفدر اور سرور چوڑ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حکیم بابر نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں ملزمان نے ٹک ٹاک پر ان کی شہرت سے حسد کی وجہ سے یہ اقدام کیا۔ تاہم ایم ایس ٹی ایچ کیو سمبڑیال کے مطابق ابتدائی طبی معائنے میں زہر کے شواہد نہیں ملے۔

 

 

ایم ایس کے مطابق حکیم بابر کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے رہائشی حکیم بابر کوٹلی کھوکھراں میں دعوت پر آئے تھے، جبکہ صفدر اور علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے