اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجٹ 27-2026 میں ہائبرڈ گاڑیوں اور سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کا امکان

30 May 2026
30 May 2026

(لاہورنیوز) آئی ایم ایف نے آئندہ وفاقی بجٹ میں ہائبرڈ اور الیکٹریکل گاڑیوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے کی درخواست ماننے سے انکار کر دیا۔

 

ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر آئندہ وفاقی بجٹ میں ہائبرڈ اور الیکٹریکل گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ہائبرڈ اور الیکٹریکل وہیکل پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 45 ہزار گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں، رواں مالی سال 40 ہزار تک محدود رہنے کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2026-27 بجٹ میں سیلز ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں مزید محدود اور ختم ہوسکتی ہیں، ای وی پر سیلز ٹیکس 1 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد، ہائی برڈ گاڑیوں پر 8 فیصد کا رعایتی سیلز ٹیکس ختم کر کے 18 فیصد پر لایا جاسکتا ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہائبڑد اور ای وی گاڑیوں سمیت سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 10 سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران تقریبا 38 ہزار گاڑیاں درآمد کی جاچکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے