اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ 9 مئی: جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس سماعت یکم دسمبر تک ملتوی

03 Nov 2026
03 Nov 2026

(لاہور نیوز) سانحہ 9 مئی کے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیسز کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی، عدالت نے مزید کارروائی یکم دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو شہادتیں ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مقدمات کی سماعت کی، اس موقع پر زیر حراست ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی، ملزمان کی جانب سے وکلا رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ ان مقدمات میں صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ راجہ، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں، جناح ہاؤس حملہ کیس میں 200 سے زائد ملزمان نامزد ہیں، مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں پر 9 مئی کے واقعات کے دوران مبینہ طور پر کارکنوں کو بغاوت اور فسادات پر اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے