اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 1452 ارب روپے رکھنے کا امکان

29 May 2026
29 May 2026

(لاہورنیوز) پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق سفارشات پر مشتمل دوسرا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا، پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 1452 ارب روپے رکھنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں ٹرانسپورٹ سیکٹر سرفہرست ہے، بجٹ میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کے 303 ارب روپے کے بڑے منصوبوں کی تجویز ہے۔ترقیاتی پروگرام کے لئے 980 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، اوکاڑہ، راولپنڈی، قصور، ملتان، گوجرانوالہ، پاکپتن میں نئے سمارٹ پولیس سٹیشنز تعمیر ہوں گے۔

لاہور میں ترقیاتی کام، صاف پانی، مثالی گاؤں اور دیگر بڑے منصوبے بھی بجٹ کا حصہ ہے، مثالی گاؤں کیلئے 30 ارب، سڑکیں بحال پروگرام کے لئے 42 ارب روپے کی تجویز ہے۔

آئندہ مالی سال کیلئے بلدیاتی شعبے کیلئے 250 ارب روپے کا مجوزہ بجٹ تیار کیا گیا، بلدیاتی ترقی کیلئے 156 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، بلدیاتی نمائندوں کو آئندہ مالی سال میں خود مختار کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

لوکل گورنمنٹ کے آئی ٹی مانیٹرنگ سسٹم کیلئے 56 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے، یونین کونسلز میں سیوریج ورک اور سڑکوں کی بحالی کیلئے بھی 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے