اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی صدر کا رابطہ، عید کی مبارکباد دی

27 May 2026
27 May 2026

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا تبادلہ کیا۔

 

وزیراعظم آفس کے مطابق تقریباً تیس منٹ جاری رہنے والی خوشگوار گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت دیگر علاقائی ممالک کی امن کوششوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ بحران میں قیمتی ایرانی جانوں کے نقصان پر ایرانی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن کے قیام کے لیے غیر معمولی اور مسلسل کوششیں کی ہیں۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ امن معاہدہ جلد حتمی شکل اختیار کرے گا اور یہ ایرانی قوم کے وقار اور عزت کے مطابق ہوگا، جس سے ایران کی معاشی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا اور پورا خطہ اس سے فائدہ اٹھائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان ایک برادر اور ہمسایہ ملک کی حیثیت سے ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے