اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صارفین کو عید کی چھٹیوں کے دوران بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم

27 May 2026
27 May 2026

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے پہلے روز چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی انجینئر محمد رمضان بٹ نے ہیڈکوارٹر کنٹرول روم کا دورہ کیا اور افسران و ملازمین سے ملاقات کے دوران انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

دورے کے موقع پر سی ای او لیسکو  نے عید کے دنوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے کئے گئے انتظامات اور اقدامات کا جائزہ لیا، چیف انجینئر (پی آئی یو) ذوالفقار بلوچ  نے سی ای او کو بجلی سپلائی اور آپریشنل انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

انجینئر محمد رمضان بٹ نے ہدایت کی کہ عید کے موقع پر صارفین کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، لیسکو ٹیم کی جانب سے بجلی کی فراہمی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور عید کی چھٹیوں کے دوران صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔

سی ای او لیسکو  نے کہا کہ اگر کسی علاقے میں تکنیکی خرابی یا ٹرانسفارمر کا مسئلہ سامنے آتا ہے تو متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر رسپانڈ کریں گی اور بجلی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ قربانی کے جانوروں کو بجلی کی تنصیبات یا ٹرانسفارمرز کے نیچے ہرگز نہ باندھیں جبکہ آلائشیں بھی بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کے قریب نہ پھینکی جائیں کیونکہ اس سے بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے