اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج تیسرے مرحلے میں داخل، جمرہ عقبہ پر رمی کا سلسلہ جاری

27 May 2026
27 May 2026

(لاہور نیوز) دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں حجاج کرام نے 9 ذوالحجہ کی شب مزدلفہ میں گزارنے اور سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے قصر و جمع کی صورت میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کیں۔

دس ذوالحجہ کو حجاج مرحلہ وار قافلوں کی صورت میں وادی منیٰ پہنچے جہاں انہوں  نے جمرہ عقبہ (بڑے شیطان) کو کنکریاں ماریں، قربانی کے بعد بال اتروا کر احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو گئے۔

سعودی حکومت کی جانب سے قربانی کے ’الاضاحی‘ پروگرام کے تحت حجاج کو مطلع کر دیا جاتا ہے کہ ان کی جانب سے قربانی کس وقت ہو گی۔

دس ذوالحجہ کو وہ حجاج جنہوں  نے قربانی کی ہے، انہوں  نے جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنے کے بعد بال کٹوا کر احرام کھول دیا ہے۔

حجاج آج سارا دن منیٰ میں ہی قیام کریں گے، اس دوران وہ زیادہ تر وقت اپنے خیموں میں رہتے ہوئے عبادت کریں گے جبکہ کل 11 ذوالحجہ کو تینوں شیطانوں کو سات، سات کنکریاں ماری جائیں گی۔

جمرات پل پر سکیورٹی انتظامات مثالی ہیں جن میں پل پر آمدورفت کے راستوں کو جدا کرنا سب سے اہم ہے، راستوں کو جدا کرنے کا مقصد پل پر جانے اور رمی کے بعد واپس آنے والے حجاج کو ٹکراؤ سے بچانا اور غیرضروری ازدحام سے محفوظ رکھنا ہے۔

جمرات پل کے راستوں میں جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کے کولرز نصب کئے گئے ہیں جبکہ زیریں اور بالائی منزلوں پر تازہ ہوا کیلئے بڑے بڑے پنکھے نصب ہیں، تاکہ حجاج بغیر کسی دشواری کے رمی کر سکیں۔

سعودی فورسز کے سکیورٹی اہلکار حجاج کی رہنمائی اور مدد میں پیش پیش ہیں جبکہ سکاوٹس اور رضا کار بھی اہم خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے