اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک، محکمہ موسمیات کا انتباہ

27 May 2026
27 May 2026

(لاہورنیوز) ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق شام اور رات میں بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان ، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب موسم کا احوال بتانے والوں کے جمعرات کو شدید گرمی کا انتباہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سکھر، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہنجو داڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، بدین، سجاول، ٹھٹھہ، حیدرآباد، مٹیاری میں درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔

اِسی طرح ٹنڈو محمد خان، عمرکوٹ، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، میرپور خاص، جامشورو، سانگھڑ،سبی، تربت، پنجگور، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک، لکی مروت، وزیرستان، ڈیرہ غازی خان میں بھی موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے علاقے ملتان، خانیوال، پاکپتن، رحیم یار خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ، کوٹ ادو،سرگودھا، جوہرآباد، خوشاب، میانوالی، نور پور تھل، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال میں زیادہ سے درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے