اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارتی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی ناقابلِ برداشت ہے، فیلڈ مارشل

27 May 2026
27 May 2026

(لاہورنیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونیوالی دہشت گردی ناقابلِ برداشت ہے، دشمن کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بلوچستان کے ضلع ژوب گئے۔فیلڈ مارشل نے مغربی سرحدوں پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں کیساتھ عید منائی، انہوں نے جوانوں کے ہمراہ عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک کی سلامتی، امن واستحکام اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، مادرِ وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنیوالے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

فیلڈ مارشل نے جوانوں کی جرأت، تیاری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کوئٹہ میں حالیہ بزدلانہ دہشتگرد حملے کا تذکرہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم اور افواج کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، بلوچستان کےعوام کیساتھ ملکر دہشتگردوں کا آخری حد تک تعاقب جاری رہے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج وطنِ عزیز کو درپیش ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے، مادرِ وطن پر جان قربان کرنیوالے شہداء کی قربانیاں قوم کا فخر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے