اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات نماز عید کہاں ادا کریں گی

26 May 2026
26 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میں عیدالاضحیٰ کل 27 مئی کو منائی جائے گی، لاکھوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے۔

 

قربانی سے قبل ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عیدالاضحیٰ کے اجتماعات منعقد ہوں گے، صدر اور وزیر اعظم سمیت پاکستان کی سیاسی شخصیات کہاں کہاں نماز عید ادا کریں گی۔ درج ذیل ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری عید کی نماز نواب شاہ، وزیراعظم شہباز شریف لاہور، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف عید کی نماز لاہور میں ادا کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نواب شاہ میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاتی امراء میں عید کی نماز ادا کریں گی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نماز عید ضلع خیبر، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی عید کی نماز لاہور، وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار لاہور، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور، پرویزخٹک نوشہرہ میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے