اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں نماز عیدالاضحیٰ کب اور کہاں ہو گی؟ شیڈول جاری

26 May 2026
26 May 2026

(لاہور نیوز) صدر علماء مشائخ مرکزی مسلم لیگ لاہور مولانا ادریس فاروقی نے نماز عید الضحیٰ کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شالیمار باغ میں صبح 5:30 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائی جائے گی، قذافی اسٹیڈیم میں صبح 6 بجے، لکشمی چوک میں مولانا طاہر طیب بھٹوی 5:30 بجے، صدر مرکزی مسلم لیگ پنجاب چوہدری محمد سرور مزنگ چوک ہائی سکول میں صبح 6 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج شاہدرہ میں صبح 5:30 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائی جائے گی، گلشن راوی مون مارکیٹ میں حافظ عبد الغفار مدنی صبح 5:30 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے، حافظ مسعود کمال الدین مصطفیٰ ٹاؤن میں 5:30 بجے، چوہدری حمید الحسن گجر شاداب کالونی میں صبح 5:45 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے۔

انجنیئر حارث ڈار چلڈرن پارک میں صبح 6:10 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے، حافظ عبد الماجد سلفی آئیڈیل پارک کھوکھر چوک میں صبح 5:20 بجے، مولانا بلال محمدی جامع مسجد عامر بن تاج میں صبح 5:30 بجے، مولانا عمران ظہور جہانگیر پارک LOS نالے پر 5:15 بجے، قاری عبد الوحید فیض باغ کاچھپورہ میں صبح 5:30 بجے، ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی مسجد ریاض الجنہ بھگت پورہ میں صبح 5:45 بجے اور مولانا عبدالمنان سلفی عرفات پارک شاہدرہ میں صبح 6:15 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے۔

اس کے علاوہ قاری محمد یعقوب شیخ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول موہنی روڈ پر صبح 5:45 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے، محمد یاسین اعظم مسجد ام القری لدھڑ میں صبح 6 بجے، چیئرمین شعبہ خدمت شفیق الرحمن وڑائچ سمن آباد پکی ٹھٹی میں صبح 5:30 بجے، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی جامع مسجد الہادی نزد ایئرپورٹ میں صبح 5:15 بجے،عمر فاروق گجر جامع مسجد عامر علی المرتضی ٹاؤن شپ میں صبح 5:20 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے۔

مزید برآں مولانا ادریس فاروقی مسجد خالد بن ولید عامر ٹاؤن میں صبح 5:45 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے، مولانا اسحاق قاسم ڈونگی گراؤنڈ نشتر کالونی میں صبح 6 بجے، مفتی ابوالحسن جامع مسجد الرباط ڈیفنس کینٹ میں 5:15 بجے اور مولانا عبدالمنان صمدانی مرکز مدینہ چائنہ سکیم میں 5:30 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے