اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ

26 May 2026
26 May 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف کیمپس کا معائنہ کیا اور حجاج کرام کیلئے سہولیات کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر محسن نقوی 100 سالہ بزرگ حاجی سے خصوصی طور پر ملے، ان کی خیریت دریافت کی اور معمر ترین حاجی کی ہمت کو سراہا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے حجاج کرام سے کیمپس میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے دریافت کیا، حجاج کرام سے رہائش اور کھانے پینے کی سہولتوں کے بارے پوچھا۔

حجاج کرام  نے کہا کہ اس بار انتظامات اچھے ہیں، کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن عملے  نے بہت تعاون کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم کی محنت کی تعریف کی اور کہا کہ ہر حاجی ہمارے لئے بہت خاص ہے، آپ کے مسائل کے حل کیلئے عملہ موجود ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت  نے اس بار حجاج کرام کی پاکستان میں امیگریشن کی بہت بڑی سہولت فراہم کی، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزارت حج کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے