اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عیدالاضحیٰ پر پردیسیوں کا ٹرانسپورٹ اڈوں پر شدید رش

26 May 2026
26 May 2026

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے موقع پر پردیسیوں کی گھروں کو واپسی کے باعث ٹرانسپورٹ اڈوں پر شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید سے قبل ہی بڑی تعداد میں شہری اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہو چکے ہیں، تاہم جو مسافر ابھی سفر کے منتظر ہیں انہیں اڈوں پر طویل انتظار، رش اور بدنظمی کا سامنا ہے، فیملیز اور خواتین مسافر بھی گھنٹوں گاڑی کے انتظار میں کھڑی نظر آ رہی ہیں۔

مسافروں کی شکایات کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی جانب سے من مانے اور شرح سے زائد کرائے وصول کئے جا رہے ہیں، جبکہ بعض اوقات اوورلوڈنگ اور غیر منصفانہ رویے کی بھی شکایات سامنے آ رہی ہیں، اس صورتحال کے باعث عید کا سفر شہریوں کیلئے مزید مہنگا اور مشکل بنتا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق موٹروے پولیس، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے زائد کرایہ وصول کرنے اور اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں، تاہم اس کے باوجود صورتحال مکمل طور پر قابو میں نہیں آ سکی۔

ذرائع کے مطابق کوٹ ادو، میانوالی، مظفرگڑھ، لیہ، ملتان سمیت پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں کی جانب جانے والے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

پیرودھائی بس اڈے پر صبح چار بجے سے موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود انہیں بتایا جا رہا ہے کہ گاڑیاں تین سے چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ موجودہ صورتحال میں کم مسافروں کے ساتھ گاڑیاں چلانا ممکن نہیں کیونکہ ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں  نے آپریشنل لاگت میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔

ادھر انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور ٹرانسپورٹرز کی ہٹ دھرمی کے باعث اڈوں پر بدنظمی برقرار ہے، جبکہ شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ عید کے موقع پر سفر کو آسان بنانے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے