اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عیدالاضحیٰ: لاہور ٹریفک پولیس کا جامع ایڈوائزری پلان، خصوصی انتظامات

26 May 2026
26 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور ٹریفک پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جامع ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق عید نماز کے اجتماعات، مساجد اور عید گاہوں پر اضافی ٹریفک نفری تعینات کی جائے گی تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ چڑیا گھر، باغ جناح، گریٹر اقبال پارک، جلو پارک اور ماڈل ٹاؤن پارک سمیت اہم تفریحی مقامات کے باہر بھی خصوصی ٹریفک ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ مصروف شاہراہوں پر قائم قبرستانوں کے اطراف اضافی نفری تعینات ہو گی تاکہ شہریوں کی آمدورفت کو آسان بنایا جا سکے، چاند رات کے موقع پر 70 سے زائد بازاروں اور مارکیٹوں کیلئے علیحدہ جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے، جبکہ ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 13 ڈی ایس پیز فرائض انجام دیں گے۔

انہوں  نے مزید بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے تینوں دنوں میں 3 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار شہر بھر میں ڈیوٹی انجام دیں گے، اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی، ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور تیز رفتاری کی روک تھام کیلئے مختلف مصروف شاہراہوں پر 110 پٹرولنگ افسران تعینات کئے جائیں گے جبکہ نگرانی کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جائے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کو بہترین ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ٹریفک کی روانی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے