اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تھانہ اچھرہ کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

26 May 2026
26 May 2026

(لاہور نیوز) تھانہ اچھرہ کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ کے تبادلے تک جا پہنچا، جس کے نتیجے میں 3 سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معمولی تلخ کلامی کے بعد دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی ہوئی، تاہم صورتحال بگڑنے پر فائرنگ شروع ہو گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں  لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے