اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بس سٹینڈز پر مسافروں کی شکایات کے ازالے کیلئے 1071 ہیلپ لائن قائم

25 May 2026
25 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں بس اڈوں پر زیادہ کرایہ وصول کرنے کی شکایت کے ازالے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہیلپ لائن نمبر متعارف کروا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوز کو عیدالاضحیٰ کے پیش نظر پر بسوں اور لاری اڈوں کی چیکنگ کا حکم دیا ہے، انہوں نے اوور چارجنگ کے سدباب کے لئے ہر بس اور بس  سٹینڈ پر کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ  نے اوورچارجنگ کرنے والی بس کا روٹ پرمٹ اور بس  سٹینڈ کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا اور عید الاضحیٰ کے موقع پر فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ کو مسافروں کی اوور لوڈنگ پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور بس سٹینڈ پر ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا، محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافروں کی شکایات کے ازالہ کے لئے 1071 ہیلپ لائن قائم کردی ہے، مسافر اوور چارجنگ سے متعلق ہیلپ لائن 1071 پر کال کرسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے