اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں لائسنسنگ سینٹرز اور خدمت مراکز کے آڈٹ کا فیصلہ

25 May 2026
25 May 2026

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس کے تمام فنڈز اور ڈرائیونگ لائسنسز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پی ایچ پی کے لائسنسنگ سینٹرز کے ڈیٹا کا بھی آڈٹ کروایا جائےگا، آڈٹ کے دوران تمام فنانشل ٹرانزیکشنز اور جاری شدہ ڈرائیونگ لائسنسوں کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا، ڈرائیونگ کے عمل اور ویڈیو ریکارڈنگز بھی چیک کی جائیں گی، ڈرائیونگ سینٹرز اور خدمت مراکز پر تعینات افسران واہلکاروں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائےگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آڈٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ضرورت ہوئی تو انکوائریاں بھی کروائی جائیں گی، آڈٹ کیلئے بڑے اضلاع میں اعلیٰ افسران کی سربراہی میں آڈٹ ٹیمیں ریکارڈ کی پڑتال کریں گی۔

پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں بے ضابطگیاں سامنے آنے پر آئی جی پنجاب نے ٹریفک پولیس کے ریکارڈ کے آڈٹ کا حکم دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے