اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قربانی نہ نئے کپڑے، سول ڈیفنس اہلکار مالی مشکلات کا شکار

25 May 2026
25 May 2026

(لاہور نیوز) سول ڈیفنس لاہور کے ہزاروں رضاکار عیدالاضحیٰ سے قبل تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔

رضاکاروں کے مطابق عید سر پر آ چکی ہے لیکن تاحال تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں، جس کے باعث وہ قربانی کرنے اور بچوں کیلئے نئے کپڑے خریدنے سے بھی محروم رہ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری ڈیوٹیوں پر تعینات سول ڈیفنس اہلکار مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور عید سے قبل ادائیگی نہ ہونے پر ان میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رضاکاروں کی تنخواہیں عید سے پہلے جاری ہونا ممکن نہیں کیونکہ سول ڈیفنس لاہور کے پاس صرف اپریل تک کا بجٹ موجود تھا۔

متعلقہ حکام کے مطابق اضافی فنڈز کے حصول کیلئے ڈائریکٹوریٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کیا جا چکا ہے تاہم عید کی تعطیلات کے بعد تنخواہیں جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے