اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: اہم مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے اوقات جاری

25 May 2026
25 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر انتظام اہم مساجد میں عیدالاضحیٰ نماز کے اوقات جاری کر دیے گئے۔

محکمہ اوقاف نے شہر بھر کی اہم مساجد میں نماز عید کے اوقات کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق بادشاہی مسجد میں نماز عیدالاضحیٰ صبح 8:30 بجے ہو گی، خطبہ مولانا عبدالخبیر آزاد دیں گے، داتا دربار میں نماز عیدالاضحیٰ صبح 7 بجے ادا کی جائے گی جہاں  مولانا حافظ مختار احمد ندیم امامت کرائیں گے۔ 

مکی مسجد انارکلی اور جامع مسجد چوہڑ شاہ بندگی میں نماز عید صبح 5:30 بجے ادا ہوگی۔  جامع مسجد نورانی صدر کینٹ، جامع مسجد حنیفہ صفدر اسٹریٹ اور جامع مسجد الفاروق لال کرتی میں نماز عید صبح 6 بجے ہوگی۔

جامع مسجد دربار میاں میرؒ، مرکزی جامع مسجد شادمان اور جامع مسجد مدینی ٹاؤن شپ میں نماز عید صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی، مسجد وزیر خان، دربار مادھو لعل حسینؒ اور دربار شاہ جمالؒ میں نماز عید صبح 7 بجے ہوگی۔

اس کے علاوہ لال مسجد شاہ عالمی، جامع مسجد تاجے شاہ اور مسجد بوہڑ والی میں نماز عید صبح 7:15 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد دربار پیر مکیؒ، لال مسجد مومن پورہ اور جامع مسجد برکت بی بی میں نماز عید صبح 7:30 بجے ہوگی۔

اسی طرح بادشاہی مسجد، داتا دربار اور دربار شاہ جمالؒ میں خواتین کیلئے نماز عید کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے