اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ایچ اے کا عیدالاضحیٰ پر پارکس میں صفائی اور سہولیات بڑھانے کا فیصلہ

25 May 2026
25 May 2026

(لاہور نیوز) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

ڈی جی پی ایچ اے نے ضلعی ایجنسیوں کو صفائی ستھرائی اور حفاظتی اقدامات سے متعلق ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید سے قبل تمام باغات اور پارکس کی مکمل صفائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں  نے ہدایت کی کہ عید کے دنوں میں شہریوں اور سیاحوں کے متوقع رش کے پیش نظر پارکس اور باغات میں اضافی کوڑے دان فراہم کئے جائیں تاکہ صفائی کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

ڈی جی پی ایچ اے کے مطابق عید ایام کے دوران باغات کی صفائی کیلئے اضافی عملہ بھی تعینات کیا جائے گا جبکہ پی ایچ اے کا فیلڈ عملہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا تاکہ شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ سینئر افسران کو بھی مختلف پارکس اور باغات میں انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی تاکہ شہریوں کو عید کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے